اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں غیر اخلاقی اور بے ہودہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانی تیسرے نمبر پرآ گئے، ٹک ٹاک نے 2021 کی سہ ماہی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں پاکستانیوں کی ایک درجہ تنزلی ہوئی اور اب پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانیوں نے مجموعی طور پر دسمبر2021 تک 2کروڑ 24لاکھ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔