بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

سعود آباد کراچی سے لاپتہ ہونیوالی نمرہ کے صوبہ پنجاب کے لڑکے سے رابطے میں ہونے کا انکشاف

datetime 25  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہونے والی ایک اور لڑکی نمرہ کا بھی پتہ چل گیا۔نمرہ کاظمی 20 اپریل کو سعود آباد ایس ون ایریا سے لاپتہ ہوئی تھی، اس کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ صبح 9 بجے کام سے گئی واپس گھر آئی تو نمرہ غائب تھی،

کافی تلاش کے باوجود بیٹی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نمرہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ ہے اور اس کے امتحان ہونے والے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق نمرہ کا پتہ چل گیا ہے اور اس نے ڈیرہ غازی خان میں ایک لڑکے سے نکاح کرلیا ہے جس کا نام شاہ رخ بتایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ نمرہ کی شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی۔تحقیقات کے دوران پولیس کو ڈیرہ غازی خان سے ایک نکاح نامہ ملا ہے جس میں نمرہ اور شاہ رخ کے نام ہیں، نکاح نامے میں نمرہ کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جب کہ ایف آئی آر میں اس کی عمر 18 سے کم بتائی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہےکہ نمرہ کی بازیابی کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور اسے جلد بازیاب کرلیا جائے گا جس کے بعد ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہےکہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ کے بھی لاہور سے ملنے کی اطلاعات ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دعا نے بھی نکاح کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…