جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعا زہرہ کے بعد کراچی سے لاپتا ہونے والی ایک اور نوجوان لڑکی نمرہ کا بھی سراغ لگا لیا گیا ، وہ کس شہر میں ہے ؟ جانئے

datetime 25  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہونے والی ایک اور لڑکی نمرہ کا بھی پتہ چل گیا۔نمرہ کاظمی 20 اپریل کو سعود آباد ایس ون ایریا سے لاپتہ ہوئی تھی، اس کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ صبح 9 بجے کام سے گئی واپس گھر آئی تو نمرہ غائب تھی

، کافی تلاش کے باوجود بیٹی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نمرہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ ہے اور اس کے امتحان ہونے والے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق نمرہ کا پتہ چل گیا ہے اور اس نے ڈیرہ غازی خان میں ایک لڑکے سے نکاح کرلیا ہے جس کا نام شاہ رخ بتایا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ نمرہ کی شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی۔تحقیقات کے دوران پولیس کو ڈیرہ غازی خان سے ایک نکاح نامہ ملا ہے جس میں نمرہ اور شاہ رخ کے نام ہیں، نکاح نامے میں نمرہ کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جب کہ ایف آئی آر میں اس کی عمر 18 سے کم بتائی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہےکہ نمرہ کی بازیابی کے لیے کوششیں کررہے ہیں اور اسے جلد بازیاب کرلیا جائے گا جس کے بعد ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہےکہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ کے بھی لاہور سے ملنے کی اطلاعات ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دعا نے بھی نکاح کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…