بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

نیب کو مطلوب اہم ملزم ایئر پورٹ سے گرفتار

datetime 25  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی ایئر پورٹ پر ایک بڑی کارروائی میں مطلوب ملزم عامر اسراں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے نیب کو مطلوب ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ عامر اسراں گرفتار ہو گئے، ملزم ملک سے باہر فرار تھا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ملزم عامر اسراں کی گرفتاری کے لیے چھاپا بھی مارا گیا تھا، اب ملزم کو ملک واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عامر اسراں، سابق سیکریٹری فنانس اور دیگر پر 2 ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے، جنھوں نے نیب کے مطابق حیدر آباد میں پنشن کی جعلی انٹریاں کر کے 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی۔ملزمان کے خلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہو چکا ہے، گرفتاری کے بعد ملزم کو ایئر پورٹ سے نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سندھ عامر اسراں کو آج پیر کو احتساب عدالت میں منتظم جج کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم عامر اسراں کو 6 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…