اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر مملکت داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے سابق وزیر شیریں مزاری کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی اور شیریں مزاری کو امریکہ برا لگتا ہے لیکن ان کے ڈالر بڑے اچھے لگتے ہیں،شیری مزاری اْس ورلڈ کپ کے بارے میں بتائیں جو امریکہ سے جیت کے لائے تھے؟۔ انہوںنے کہاکہ شیریں مزاری ’’امربالمعروف‘‘کی باتیں کرنے سے پہلے اپنے لیڈر کے بارے میں امریکی عدالت کا فیصلہ پڑھ لیں۔ انہوںنے کہاکہ بیت المال کی گھڑی، انگوٹھیاں، ہار بیچ کھانے والے چور کی کیا سزا ہوتی ہے ،شیریں مزاری امر با لمعروف سے پہلے غیر قانونی امریکہ سے فارن فنڈنگ کا جواب دیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم کو ملک کی معیشت بیچنے والے لیکچر نہ دیں ، جواب دیں۔