جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

100سالہ شخص کا ایک ہی کمپنی میں 84سال تک کام کرنے کا عالمی ریکارڈ

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا(این این آئی) برازیل میں والٹر اورتھمان نامی 100 سالہ شہری نے 84 سال تک ایک ہی کمپنی میں ملازمت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔نوکری پیشہ اکثر افراد اچھی نوکری کی تلاش میں کمپنی تبدیل کرتے رہتے ہیں، اگر سرکاری نوکری ہو تو بات الگ ہے

لیکن پرائیویٹ جاب ہونے کی صورت میں لوگ اس ملازمت کے ادارے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں اچھی تنخواہ ملتی ہو اس طرح وہ کہیں بھی زیادہ عرصے تک نہیں ٹکتے تاہم برازیل میں ایسا معمر شہری ہے جس نے ایک ہی کمپنی میں 84 سال تک کام کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ والٹر کی عمر سو برس ہے اور کسی کپڑے بنانے والی کمپنی کے ملازم ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ اگر آپ کسی بھی جگہ پیشہ ورانہ انداز میں طویل عرصے تک کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کام کا انتخاب کریں جس سے آپ کو محبت ہے۔شہری نے کہا کہ میں ہمیشہ سے جذبے اور لگن سے کام کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ والٹر اورتھمان نے ایک ہی کمپنی میں پہلے چھوٹے عہدے سے ملازمت کا آغاز کیا اور اپنی محنت کی بدولت ترقی حاصل کی اور ابھی وہ سیلز مینجر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کھانے میں نمک اور چینی کا استعمال کم کرتے ہیں، ہمیشہ صحت بخش غذاں کا انتخاب بھی یقینی بناتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…