اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کوفوری مستعفی ہوجاناچاہیے سری لنکن وزیراطلاعات بھی بول پڑے

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کے وزیر اعظم کو مستعفی ہونے کے لیے بڑھتے ہوئے دبا ئوکا سامنا ہے کیونکہ کابینہ کے ایک وزیر اور پارٹی کے دیگر سینئر اراکین نے بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں

پر ہونے والے احتجاج کی حمایت کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات نالاکا گوداہیوا نے صدر گوٹابایا راجا پکسے کے دفتر کے باہر ان ہزاروں لوگوں کی حمایت کا اعلان کیا جو ان سے اور ان کے طاقتور خاندان کے دیگر افراد سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔گوداہیوا نے اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا کہ ہمیں معاشی بحران کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کے لیے سیاسی استحکام کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ کو مستعفی ہو جانا چاہیے اور ایک عبوری کابینہ ہونی چاہیے جو سب کا اعتماد جیت سکے۔42 سالہ چمندا لکشن کی آخری رسومات سے قبل پولیس اور فوج نے مرکزی قصبے رامبوکانہ میں سیکیورٹی بڑھا دی جسے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب پولیس نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے ہجوم پر براہ راست گولیاں چلادیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…