منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے پر رکن اسمبلی فیصل زمان نے میرے بھائی کو قتل کیا، ملک عدیل اقبال کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فیصل زمان کے ہاتھوں قتل ہونے والے طاہر اقبال کے لواحقین نے کہا ہے کہ 13 دسمبر 2013 کومیرے بھائی کا قتل ہوا تھا ۔ جس میں فیصل زمان مرکزی مجرم تھا ۔ جس نے 10 افراد کے ساتھ مل کر میرے بھائی کو قتل کیا ۔ ڈیڑھ سال سے انصاف کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ جبکہ اب فیصل زمان فرار ہوگیا ہے ۔

اگر انصاف نہ ملا توخاندان سمیت پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینگے۔ پشاورپریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مقتول طاہراقبال کے بھائی ملک عدیل اقبال کاکہناتھاکہ طاہر اقبال ایک سوشل ورکر اور عمران خان کے سپاہی تھے، فیصل زمان کو پاکستان تحریک انصاف جماعت سے سینٹ الیکشن کرپشن پر نکالا تھا،عمران خان کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنے پر فیصل زمان نے میرے بھائی کو قتل کیا،سی ٹی ڈی نے بڑی مہارت سے 3 مہینوں کے اندر اندر مرکزی ملزم کو معلوم کرلیا، ان کاکہناتھاکہ 33 گواہان کا بیانات قلم بند کرنے کے بعد جب فیصلہ ان کے خلاف آنا تھا تو انہوں نے پروڈکشن آرڈر لے لی ،42 دن تک عدالت کے اجازت کے بغیر ایم پی اے ہاسٹل میں ان کا مقیم رہنا قابل افسوس ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ایم پی اے ہاسٹل سے بھاگ گیا،ایم پی اے کا سب جیل سے بھاگنا ہماری نظام پرسوالیہ نظام ہے،سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکار ان کے ذاتی ملازم بن گئے ہیں،ڈیڑھ سال سے انصاف کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل ہے، مقتول طاہراقبال کے بھائی طاہراقبال کاکہناتھاکہ کیس چل رہاتھا،ایم پی پیش نہیں ہورہاتھا،افسوس آتاہے،اس نظام پرکہ ملزم فرارہوگیا،کسی کوپتہ تک نہیں چلا،میں اپنے بھائی کاقاتل کہاں ڈھونڈلوں،آخراس میں کون ملوث ہیں، عمران خان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااور چیف جسٹس اف پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ کرتاہوں۔انصاف نہ ملنے کی صورت میں اپنے خاندان والوں سمیت پارلیمنٹ کیسامنے دھرنادینگے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…