جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے دور حکومت کا ایک اور سکینڈل، نجی ٹی وی چینل پی ایم سی کے ٹھیکوں میں عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کا نام بھی سامنے لے آیا

datetime 23  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے دورحکومت کا ایک اورسکینڈل نجی ٹی وی نیو نیوز سامنے لے آیا، پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر ارشد تقی اور نائب صدر علی رضا نے ٹپس نامی جعلی کمپنی کو ٹھیکہ دے کر مبینہ طور پر سابق وزیراعظم عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کی ایما پر ملی بھگت سے اربو ں روپے کمائے۔نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق

جعلی پی ایم سی کمپنی سکینڈل کیس کی تحقیقات کے لیے درخواست سمیت تمام ثبوت نیب میں جمع کرادئیے گئے، پاکستان بھر سے 1 لاکھ 75 ہزار میڈیکل سٹوڈنٹس کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوائے گئے جبکہ حیران کن طورپر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس 1500تھی لیکن ملی بھگت سے فیس بڑھا کر 16 ہزار کردی گئی۔جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کا ٹپس نامی سنگل ممبر کمپنی کو خفیہ طور پر اورقوانین کے برعکس ایم ڈی کیٹ اور این ایل ای کے امتحان کے انعقاد کے لیے ٹھیکہ دیا گیا اور سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا اور سور ٹپس نامی فرم کو اربوں کا مالی فائدہ دیا گیا۔درخواست کے مطابق پی ایم سی نے 1لاکھ 75سٹوڈنٹس کا ایم ڈی کیٹ امتحان کے انعقاد کے لیے 4جولائی 2021کو اشتہار دیا تھا لیکن پی ایم سی نے اپنے صدر اور نائب صدر کی غلط ہدایات کے تحت نہ تو ٹینڈرکا کوئی دستاویز تیار کیا اورنہ ہی کسی فرم کو فراہم کیا۔ پیپر ا قوانین کے برعکس ٹپس نامی فرم کو40 ارب کا ٹھیکہ 10 سال کیلئے دے دیا گیا۔حیران کن طورپر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی مذکورہ ٹھیکا پیپرا قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود ٹپس نامی فرم کو 115ملین جاری کردئیے گئے۔بعد ازاں مذکورہ معاہدہ باہمی طور پر ختم کر دیا گیا لیکن نائب صدر علی رضا صدر پی ایم سی پہلے کنٹریکٹ کو منسوخ کرنے کے باوجود دوبارہ کمپیوٹر پر مبنی ایم ڈی کیٹ، این ایل ای، نیب اور ایل آر ای کے امتحانات کے انعقاد کیلئے ٹپس کو ٹھیکہ دینے کیلئے اشتہار دے دیاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…