پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

لاکھوں فرزندان اسلام آج نماز مغرب سے قبل اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(آن لائن)لاکھوں فرزندان اسلام 22 اپریل جمعہ کو نماز مغرب سے قبل اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے،انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا آج آغاز ہورہا ہے ۔20رمضان المبارک بمطابق 22اپریل جمعة المبارک کو

لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میںجہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میںاعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات جاری کیے گئے ہیں گھروں اور مساجد میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسلمان اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی قربت اور لیلة القدر کی تلاش میں جہانیاںسمیت پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام 20 رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ملک بھر کے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لوگ20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اوررات عبادت کے بعد نماز فجر کے بعد متصل خیموں میں داخل ہوں گے۔عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا۔ مساجد میں اعتکاف میں بیٹھیں گے اعتکاف بیس رمضان المبارک کو نماز عصر کے بعد سے شروع ہوکر عید الفطر کاچاند نظر آنے تک جاری رہتاہے۔اعتکاف کے دس دن معتکفین حضرات تلاوت قرآن پاک، ذکر و اذکار اور نوافل کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے بخشش کی دعائیں کریں گے محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائیگا طاق راتوں میں معتفکین خصوصی عبادت کریں گے اور اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…