لاہور (این این آئی )ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہم عمر بڑھنے کے عمل کونہیں روک سکتے، جیسے جیسے ہماری عمر بڑھتی ہے، اپنے جسم اور ظاہری شکل وصورت میں تبدیلی دیکھتے ہیں۔اس عمل کے نتیجے میں جلد اپنی تروتازگی اور نرمی کھونے لگتی ہے، جسم میں قوت مدافعت کم ہونے لگتی ہے، لیکن اگر ہم تازہ پھل اور سبزیاں استعمال کریں تو پھر اس بڑھتی عمر کے اثرات کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے متعدد پھل اور سبزیاں اپنے اندر اینٹی آکسیڈنٹس، معدنیات، اور حیاتین رکھتی ہیں جو کہ جسم کے اندر اور باہر بڑھتی عمر سے پڑنے والے اثرات کو کم کرنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ جلد کو تر وتازہ بناتی ہیں۔