منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کے اختیارات بحال

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ہائر ایجوکیشن کمیشن کی گورننگ باڈی نے بدھ کو اپنے کمیشن اجلاس میں متفقہ ووٹ کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کے

اختیارات بحال کر دیے ہیں، اس طرح اس فیصلے نے سابقہ قرارداد کو مسترد کر دیا جس پر کمیشن کے اراکین کی رضامندی بغیر کسی رسمی اجلاس اور ای میل کے ذریعے چیئر پرسن کے اختیارات ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل کو سونپنے گئے تھے تاہم ہونے والے کمیشن کے اجلاس میں چیئر پرسن ایچ ای سی کے اختیارات بحال کردیے گئے۔ اجلاس کے تمام شرکاء نے سابقہ قرارداد کو ایک طرف رکھنے کی تحریک کے حق میں ووٹ دیا۔اجلاس میں ایچ ای سی کے چیئرمین طارق بنوری، ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری، شہناز وزیر علی، شمس قاسم لاکھا، فیصل باری، ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) آصف ممتاز سکھیرا، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد اصغر، ناہید درانی، سیکرٹری، میرا محی الدین سومرو اور ڈاکٹر شائستہ سہیل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…