اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظرثانی کا فیصلہ، نئی حکومت نے انتخابی اصلاحات پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور اپنی اتحادی جماعتوں سے تجاویز بھی طلب کر لی ہیں، وزارتِ قانون نے پی ٹی آئی دور میں کی گئی قانون سازی کا بھی جائزہ لینا شروع کردیا ہے،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے قانون پر نظرِثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔