پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیر کی شام سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں پیر کی شام سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام بونیر،مانسہرہ، اور ایبٹ آباد میں تیز آندھی اور بارش کا امکا ن ہے ۔تیز آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کئے ہیں ۔