اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کا معاملہ،حکومت تشکیل پانے کے ایک ہفتہ میں ہی اتحادیوں کے تحفظات سامنے آنے لگے، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی موجودہ حکومت فوری الیکشن کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ
سیٹ اپ میں مولانا فضل الرحمان صدارت کے خواہشمند ہیں ،جمعیت علمائے اسلام ف نے اپنے اصولی فیصلہ سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق صدارت کے علاوہ بطور اتحادی رہیں گے کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔جمعیت علماء اسلام ف نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد الیکشن کروائے جائیں اور اس گند سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق فوری الیکشن کا مطالبہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دہرایا گیا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے جے یو آئی ایف کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کی بھی آفر کی ۔ ذرائع جے یوآئی کے مطابق صدارت ملی تو دیگر عہدے بھی قبول کرلیں گے ورنہ بطور اتحادی حمایت جاری رکھیں گے، دو بڑی جماعتوں نے اپنی من پسند وزارتیں لے لیں اور باقی تقسیم کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دو بڑی جماعتوں کی آپس کی تقسیم اقتدار پر جے یو آئی ایف کے تحفظات ہیں ۔