اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا ۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم وسطی/شمالی بلوچستان اورزیریں خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ۔ اس دوران وسطی/جنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔