پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

بلقیس ایدھی کی زندگی ہم سب کیلئے مشعلِ راہ ہے، مولانا طارق جمیل

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ، پاکستانی سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی کے انتقال پر معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ محترمہ بلقیس ایدھی صاحبہ کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے جس طرح اپنی زندگی بے سہارا اور نادار انسانوں کی فلاح کے لیے وقف کر دی وہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔مولانا طارق جمیل کی جانب سے بلقیس ایدھی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اللّٰہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئی۔بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی ہسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…