اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی،مار کٹائی،کشیدگی اورخوف و ہراس کی فضاء میں بالآخر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہو گیا، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز شریف 197ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہو گئے انہیں جہانگیر ترین اور علیم خان اوراسد کھوکھر گروپوں نے بھی ووٹ دیا،پی ٹی آئی اور (ق) لیگ نے ووٹنگ کے عمل کابائیکاٹ کیا اور ایوان سے باہر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اجلاس مقررہ وقت ساڑھے گیارہ کی بجائے ایک گھنٹہ 10منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ہی تھاکہ تلاوت کلام سے قبل ہی پی ٹی آئی اور(ق) لیگ کے اراکین نے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری پر حملہ اورایوان میں ہنگامہ آرائی شروع کر دی جس کی وجہ سے اسمبلی کی سکیورٹی کا عملہ ڈپٹی سپیکرکوچیمبر میں واپس لے گیا۔ اس دوران پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر ڈائس پر قبضہ کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ایوان کے اندرآپریشن کر کے ماحول خراب کرنے والے چاراراکین کو حراست میں لینے سمیت سپیکر ڈائس کے سامنے حفاظتی حصار قائم کیا گیا اور تقریباً پانچ گھنٹے کے طویل وقفے کے بعد ڈپٹی سپیکر دوبارہ ایوان میں آئے۔ اس دوران پی ٹی آئی کی اراکین کی جانب سے سپیکر ڈائس کا قبضہ ختم نہ کیا گیا جس کی وجہ سے ڈپٹی سپیکر نے ملحقہ آفیشل گیلری میں کھڑے ہو کر میگا فون کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران پولیس کی چار درجاتی سکیورٹی ڈپٹی سپیکرکے سامنے کھڑی رہی جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اپنے حصار میں لئے رکھا۔ڈپٹی سپیکردوست مزار ی پانچ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجانے کاحکم دے کر دوبارہ اپنے چیمبر میں چلے گئے اور پانچ منٹ بعد دوبارہ واپس آکر اسی جگہ سے اجلاس کی کارروائی شروع کی

اور ایوان کے تمام دروازے بند کر ا نے کا اعلان کیا تاہم اسی دوران پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے اراکین بائیکاٹ کر کے نعرے لگاتے ہوئے باہر چلے گئے۔اس دوران ووٹنگ کا مرحلہ شروع کیا گیا اور متحدہ اپوزیشن، جہانگیر ترین،علیم خان گروپ اوراسد کھوکھر گروپوں کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ لیا گیا اور اراکین اپنا نام اور حلقے کا اندراج کراتے ہوئے باہر جاتے رہے۔ تمام اراکین کے اندراج کے بعد ڈپٹی سپیکر نے لسٹ کے ذریعے نتائج کا اعلان کیا

اور بتایا کہ پرویز الٰہی نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا جبکہ حمزہ شہباز نے 197 ووٹ حاصل کئے۔ ڈپٹی سپیکر کے اعلان کے ساتھ ہی ایوان میں موجود اراکین اسمبلی نے جشن منایا گیااور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایوان سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج جمہوریت کی کامیابی ہوئی ہے،آپ ممبر صاحبان کا مثبت کردار رہا، آپ کو دیکھ کر میں بھی ثابت قدم رہا۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں جو حالات تھے سکیورٹی کے بغیر انتخاب کرانا نا ممکن تھا،میں پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اجلاس کرانے میں مدد کی،اسمبلی سٹاف کا شفاف انتخابات کرانے پر شکر گزار ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…