منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کا انتخاب: پی ٹی آئی نے اپنے اراکین کو خط لکھ دیا،اہم ہدایات جاری

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم کے ہونے والے انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے پارٹی اراکین کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے پارٹی اراکیں کے نام خط لکھا ہے۔خط میں تمام ارکان کو وزیراعظم کے الیکشن کے دوران ایوان میں حاضر ہونے کی ہدایت

کی گئی ہے۔خط میں ارکان کو وزیراعظم کے انتخابات میں شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 12 بجے ہوگا جس میں ارکان کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی پر عمل نا کرنے والے رکن کے ارٹیکل 63 اے تحت کارروائی ہوگئی اور خلاف ورزی کرنے والے پارٹی سے برخاست اور قومی اسمبلی کی نشت سے نا اہل کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ ارکان قومی اسمبلی کو خط سکیرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے لکھا گیا ہیِ۔دوسری جانب سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ہم ان کو یہ نہیں کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا‘پورے ملک بلکہ پوری دنیا میں غیور پاکستانی عمران خان کے ساتھ نکل آئے ہیں‘عمران خان کو نہ کرپشن پر نکالا ،نہ چوری اور نہ منی لانڈرنگ پر نکالا‘ قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کے بعد نہ جھکنے والا اور نہ بکنے والا لیڈر ملا ہے تو عمران خان ہے۔

سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان کو یہ نہیں کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔فرخ حبیب نے کہا کہ آج پورے ملک میں بلکہ پوری دنیا میں غیور پاکستانی عمران خان کے ساتھ نکل آئے ہیں۔سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہ کرپشن پر نکالا ،نہ چوری اور نہ منی لانڈرنگ پر نکالا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے، پاکستان کی عدالتیں رات کو 12 بجے لگ جاتیں ہیں۔سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ آج ماوں بہنوں کے دل سے دعائیں نکل رہی ہیں، قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کے بعد نہ جھکنے والا اور نہ بکنے والا لیڈر ملا ہے تو عمران خان ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…