منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کا اعلان جنگ، قومی اسمبلی کے اندر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اندر ٹف ٹائم دیں گے، خالی میدان چھوڑا تو قانون سازی میں انہیں سہولت ہوگی، 29 ارکان کے ساتھ عمران خان نے ماضی میں بھرپور مقابلہ کیا۔ اب 140 سے زیادہ ہیں، بھرپور اپوزیشن کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزراء اعلی، گورنرز پنجاب،خیبر پختونخوا اور اور پارٹی کی سینئیر قیادت شریک ہوئی۔اجلاس میں تحریک انصاف کی بطور اپوزیشن پارٹی حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں متحرک اور مضبوط اپوزیشن کا کردار نبھانے پر اتفاق ہوا۔ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تحریک انصاف موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ شروع ہونے والی عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور جلسے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔منگل کو پشاور میں ایک بڑے جلسہ عام کیانعقاد کافیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کور کمیٹی نے اتفاق کیا کہ اگلے انتخابات کے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ کو متحرک کیا جائے۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم عمران خان (پیر کو) پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا شیڈول اور مقام تبدیل کر دیا گیا ۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس آج پارلیمنٹ میں 12 بجے ہو گا۔ عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے اب تک استعفے دینا کا فیصلہ نہیں کیا، استعفوں کا فیصلہ عمران خان کی زیرِ صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…