بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے جمال و جلال کے دن پورے ہوئے، تحریک عدم اعتماد کامیاب۔۔ وزیراعظم نہ رہے

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے اور عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے جبکہ عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔سپریم کورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیاجس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین نے تقاریر کیں

تاہم اجلاس کئی بار ملتوی ہوا اور عدم اعتماد پر رات ساڑھے گیارہ بجے تک کوئی کارروائی نہیں ہوسکی تھی بعد ازاں تحریک عدم اعتماد پر ہونے والے پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے اجلاس کے دوران اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے استعفے کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی اور سابق اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ایاز صادق نے پینل آف چیئر کے رکن کی حیثیت سے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت شروع کی اور قائد حزب اختلاف کی جانب سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کا آغاز کردیا اور اراکین کو طریقہ کار سے آگاہ کرتے گھنٹیاں بجادی تاہم حکومتی اراکین نے اسمبلی سے واک آؤٹ کرتے ہوئے ایوان کی نشست خالی کردیں۔ایاز صادق نے ایوان کے دروازے بند کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ 12 بجے اجلاس ملتوی کرنا ہے کیونکہ نیا دن شروع ہوگا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ووٹنگ شروع کرنے کی اجازت دی۔ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد پڑھ کر سنایا کہ ایوان وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے ووٹنگ کا عمل شروع کیا اور 12 بج کر دو منٹ تک کے لیے اجلاس ملتوی کردیا۔دو منٹ کے وقفے کے بعد ایوان کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو تلاوت کلام پاک اور نعت کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی نوید قمر نے قرارداد پیش کی۔قرارداد کے بعد رائے شماری کا آغاز ہوا

بعد ازاں سر دار ایاز صادق نے بتایاکہ 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور یوں عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔سردار ایازصادق نے کہاکہ تمام اپوزیشن اراکین بیٹھے ہیں اور ہمیں میاں نوازشریف کی کمی محسوس ہورہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہوا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے

بعد نعت رسول ؐمقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل خاتون رکن قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ کی وفات پانے والی والدہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی تھی تاہم دو گھنٹے کے طویل وقفے کے بعد جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اس کی صدارت امجد خان نیازی نے شروع کی تو دونوں جانب سے رہنماؤں نے طویل تقاریر کی گئیں اور نماز عصر کیلئے 20 منٹ کا وقفہ کیا گیا۔نماز عصر کے وقفے کے بعد

اجلاس شروع نہیں ہوسکا اور اعلان کیا گیا کہ اب نماز مغرب اور افطار کے بعد ساڑھے 7 بجے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے متعلق اجلاس ایک مرتبہ پھر شروع ہوگا۔بعد ازاں اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور وفاقی وزیر حماد اظہر کی تقریروں کے بعدساڑھے 9 بجے تک ملتوی کردیا گیا تاہم اجلاس دیر گئے تک دوبارہ شروع نہیں ہوسکا۔رات کو 12 بجے سے قبل اسپیکر اسد قیصر ایوان میں آئے اور بتایا کہ وہ ان کو ملنے والی دستاویزات کے تحت اس کارروائی کا آگے نہیں بڑھا سکتے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے ایوان چھوڑ کر چلے گئے اور ایوان کی صدارت ایاز صادق نے سنبھال لی۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قائد حزب اختلاف نے تقریر کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…