اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان نے ریکارڈ قائم کر دیا، تحریک عدم اعتماد سے جانے والے پہلے وزیراعظم بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی شروع کردی گئی۔
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر اسد قیصر مستعفی ہوئے اور ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے جس کے بعد ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی گئی ۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد عمران خان کیخلاف جمع کروائی گئی تھی جو کامیاب ہو گئی ہے ۔ عمران خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم بن گئےجنہوں نے ریکارڈ قائم کر دیا ہے تحریک عدم اعتماد سے جانے والے پہلے وزیراعظم بن گئے ۔دوسری جانب عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے ہیں، عمران خان کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگیا ہے۔عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے ہیں۔ان کے علاوہ وہاں موجود شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری سمیت وزیر اعظم کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگیا، دیگر وفاقی وزراء کو بھی وزیراعظم ہاؤس کے عملے نے واپس بھجوا دیا ہے، فواد چوہدری، شبلی فراز اور شیریں مزاری کو بھی واپس بھجوایا گیا ہے۔عمران خان نے روانگی سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کےعملے سے ملاقات بھی کی۔