لاہور (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے ہیڈکوارٹر میں ملک یک بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں کو الرٹ جاری کردیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے وہ تمام افسران جو عمران خان دورہ حکومت میں اپوزیشن رہنماؤں کو حکومتی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے لئے کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہیں ان کے محکمانہ جات کے این او سی کے بغیر بیرون ملک جانے سے روکا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر تعینات ایف آئی اے حکام کو واضح کردیا گیا ہے کہ کسی بھی کرپٹ سرکاری بیوروکریٹ یا سرکاری افسر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے اور ایسے افسران کو ملک سے باہر بھاگنے سے روکا جائے۔