منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آج جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کرکے جائینگے آصف علی زر داری نے دو ٹوک اعلان کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ کوئی ہماری مانے یا نہ مانے آئین تو ہماری مانتا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ آج جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کرکے جائیں گے۔سابق صدر نے صحافی کے سوال پر کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ پہلے سے تو بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی ہماری مانے یا نہ مانے آئین تو ہماری مانتا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے پارلیمنٹ کی موجودہ صورتحال اور اسپیکر کے کردار پر ردعمل دیتے ہوے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق پارلیمان 3اپریل کی پوزیشن پر واپس آئی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا اسپیکر عدالتی فیصلے پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ عدالتی فیصلے کاتقاضاہے کہ آئین اور قانون کے مطابق ایوان چلایا جائے۔ معلوم ہوتا ہے کہ اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر کی روش پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا اسد قیصر اسپیکر بننے کا مظاہرہ کریں بنی گالہ کا ٹائیگر نہ بنیں،۔ انہوں نے کہا عجیب کھیل ہے کھلاڑی گراؤنڈ میں ہیں اور کپتان غائب ہے۔ انہو ں نے کہا کپتان جس کپتان نے آخری گیند تک لڑنا تھا وہ گراونڈ کے بجائے تماشائیوں میں بیٹھ کرمیچ دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا عمران نیازی ہمت اورغیرت دکھاؤ رولزکے مطابق میچ کھیلو۔ تم ٹائیگر فورس کو غیرت کا سبق دے رہے ہوخودبھاگے ہوئے ہو۔ انہوں نے کہا انشائ اللہ عمران کا سیاسی جنازہ اپوزیشن کے ہاتھوں دھوم دھام سے نکلے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…