پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

”عمران خان سمیت بہت رہنمائوں پر مقدمے بنتے دیکھ رہا ہوں” شیخ رشید نے ابھی سے تحریک انصاف والوں کو ڈرانا شروع کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہعمران خان سمیت بہت رہنمائوں پر مقدمے بنتے دیکھ رہا ہوں، تمام مسائل کا واحد حل الیکشنز ہیں،الیکشن نہیں کرائیں گے تو جھاڑو پھر جائے گا،ادارے زیادہ دیر نیوٹرل نہیں رہ سکتے، سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ

آف کورس کہہ تو رہی ہے حکومت کہ ہم سرپرائز دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی کام ہوگا اور جمہوری و سیاسی سوچ پر بھی کام ہوگا۔انہوںنے کہاکہ بڑے تشویشناک، خوفناک اور پریشان کن حالات ہیں، اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے، بعض عقل کے اندھے دیوار سے پیچھے دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،وہ آنکھیں کھولیں، یہ لڑائی ختم ہونے والی نہیں، اس کا انجام کچھ بھی ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ جن پر فرد جرم لگنی تھی یہ باپ بیٹے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں جو ملزم ہیں مختلف کیسز ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر اس ملک میں فرد جرم کے امیدوار وزیراعلیٰ اور وزیراعظم بنیں گے تو من حیث القوم ہمیں دیکھنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ گلی محلے میں لڑائی بڑھتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن نہیں کرائیں گے تو جھاڑو پھر جائیگا، لڑائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بڑا حادثہ بھی ہوسکتا ہے،بڑی تعداد میں دہشتگرد بھی اس ملک میں داخل ہوچکے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ لوگ پاکستان کے اداروں کے بارے میں غلط باتیں کررہے ہیں،سیاسی ٹینشن کا پارہ بڑا ہائی ہے، سیاسی حادثے ہوتے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلآخر الیکشن کرنا ہوں گے کیونکہ شفاف الیکشن پاکستان کی ضرورت ہیں، اپوزیشن کوبھی شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ادارے نیوٹرل ہیں لیکن بہت عرصے تک نیوٹرل نہیں رہ سکتے، پاکستان کی سالمیت کا سوال ہے، ملکی سالمیت اداروں کوبہت عزیز ہے، وہ نیوٹرل ہیں اور رہناچاہیے مگر پاکستان کے آگے کوئی چیز نیوٹرل نہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…