منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عوام کی پی ٹی آئی کے جلسے میں عدم دلچسپی،مراد سعید اور شہریار آفریدی خالی کرسیاں دیکھ کر خطاب کئے بغیر ہی لوٹ گئے

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں تیسرے روز بھی جلسہ جاری رہا تاہم کارکنوں کی زیادہ تعداد شریک نہیں ہوئی ، نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق کارکنوں کی جلسے میں عدم دلچسپی کے باعث مراد سعید ، شہریارآفریدی اور غلام سرور خطاب کئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے۔

جلسے میں اعظم سواتی ، علی محمد خان بھی شریک ہوئے ،اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے رہنما علی نوازاعوان اور راجہ خرم نواز بھی شامل تھے لیکن کارکنوں کی تعداد مایوس کن حد تک کم تھی ، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بدلنے کیلئے تحریک عدم اعتماد ایک بین الاقوامی سازش تھی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بدلنے کیلئے عدم اعتماد ایک بیرونی سازش ہے، یہ ایک بد ترین سامراج کی پاکستان پر قبضے کی کوشش ہے، اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پارلیمنٹ میں آ جائیں تو یہ بات غلط ہوگی، ملکی استحکام کا واحد حل الیکشن ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ جہاں تک اسپیکر کی رولنگ کا تعلق ہے اس کے لیے آپ کو اسپیکر کے سامنے جو مواد تھا وہ دیکھنا ہوگا، سپریم کورٹ وہ مواد دیکھ لے، یہ تو نہیں ہوگا کہ جس مواد پر فیصلہ ہوا وہ مواد دیکھ لیں، ایک ان کیمرہ سماعت ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت بدلنے کیلئے یہ ایک بین الاقوامی سازش تھی، اگر حکومت تبدیلی کی یہ کوشش کامیاب ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے ہم قرارداد پاکستان والے دور میں چلے جائیں گے، عدلیہ اور پارلیمنٹ کو اپنی آئینی حدود میں آگے بڑھنا ہے، آج ڈالر اپنی حد کراس کرچکا ہے، پاکستان کی معیشت اس بحران کے نتیجے میں تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے، پاکستان کو استحکام کی ضرورت ہے جس کا واحد حل الیکشن ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…