منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ،سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی

datetime 7  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ آج ہی از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سنائینگے ، اب سے کچھ دیر پہلے سماعت کے دوران وقفہ کیا گیا اور اب دوبارہ کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے ، متوقع فیصلے کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی ،پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اضافی دستے پہنچ گئے ہیں ، دوسری

جانب اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ وہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کا دفاع نہیں کریں گے ، 4سال سلیکٹڈ کہنے والے آج اسی اسمبلی کا وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں ، رولنگ کے بعد عمران خان وزیر اعظم برقرار رہتے تو مستعفی ہوجاتا،مناسب یہی تھا کہ عمران خان عوام میں جاتے ، وہی فیصلہ انہوں نے کیا،اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہاہے کہ پنجاب سے متعلق کوئی حکم نہیں دیں گے، معاملہ ہائیکورٹ لے کر جائیں۔جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمی کے 5 رکنی لارجر بینچ نے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس اور متعدد فریقین کی درخواستوں پر مسلسل پانچویں روز سماعت کی ۔سماعت کے آغاز میں پنجاب کی صورتحال کا تذکرہ ہوا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے روسٹرم پر آکر عدالت کو بتایا کہ رات کو نجی ہوٹل میں تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنا دیا، سابق گورنر چوہدری سرور حمزہ شہباز سے باغ جناح میں حلف لیں گے۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حمزہ شہباز نے بیوروکریٹس کی میٹنگ بھی بلا لی ہے، آئین ان لوگوں کیلئے انتہائی معمولی سی بات ہے۔اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے کہا کہ پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے، پنجاب کا معاملہ ہائی کورٹ میں لے کر جائیں، قومی اسمبلی کے کیس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے۔جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے دروازے سیل کر دیے گئے تھے، کیا اسمبلی کو اس طرح سیل کیا جا سکتا ہے؟ بعدازاں چیف جسٹس نے مسلم لیگ (ن) کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو روسٹرم سے ہٹادیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…