پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں بحران سنگین ،تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عمدم اعتماد جمع کروا دی ہے جس کے بعد صوبے میں ایک نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے تحریک انصاف کی قیادت نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد

لانے کی منظوری لی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میاں محمودالرشید، ڈاکٹر مراد راس اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔دوسری جانب دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن وزیر اعلیٰ کے لیے ہے میرے لیے نہیں، قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت کر سکتا ہوں۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کیلئے ڈپٹی سپیکر کا رات گئے 6اپریل کو ہی اجلاس طلب کرنے کا آرڈر معمہ بنا رہا ، سیکرٹری اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا شعبہ قانون شیڈول میں تبدیلی کرکے 6اپریل کو ہی اجلا س بلانے کے حوالے جاری کردہ آرڈر سے بے خبر نکلے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اجلاس طلب کرنے کی تاریخ میں بار بار تبدیلی سے اسمبلی سیکرٹریٹ اوراراکین اسمبلی گومگو کی صورتحال سے دوچار ہیں ۔ بدھ کے روز اجلاس بلانے کی تاریخ میں دوبار تبدیلی کی گئی ۔ ڈپٹی سپیکر سردا ر دوست محمد مزاری کے دستخطوں سے بدھ اور جمعرات کی شب 6اپریل کو رات ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کرنے کے آرڈر سے اسمبلی سیکرٹریٹ بے خبر نکلااور صحافیوں کے رابطوں کے باوجود کوئی وضاحت نہ کی جاسکی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا شعبہ قانون بھی ڈپٹی سپیکر کے رات گئے جاری کئے گئے آرڈر سے بے خبر رہے اور یہ ایک معمہ بنا رہا۔مسلم لیگ (ق) کے ترجمان کا اس حوالے سے موقف تھا کہ پنجاب اسمبلی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اس لئے اجلاس 6اپریل کو نہیں ہوسکتا،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا سادہ کاغذ پر آرڈر نہیں مانتے وہ غیر قانونی ہے،گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا تو ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…