لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ اپنے اراکین کو لینے گئے تھے واپسی پر (ن) لیگ کے لوگوں نے دھاوا بول دیا ، اپوزیشن نے اسمبلی میں ہنگامہ کیا اوراجلاس ملتوی کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا،ہمارے نمبر زپورے ہیں 6اپریل کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،علیم خان اور جہانگیر ترین فارغ ہو گئے ہیں،
(ن) کو سمجھ لگ گئی یہ اب نہیں ہیں ،علیم خان سوسائٹیوں کا کام کریں، ترین صاحب لندن میں آرام کریں ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں راجہ بشارت ،حافظ عمار یاسر اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارے نمبر زپورے ہیں ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں تھی ،(ن)لیگ نے شور شرابہ کیا ،تحریک انصاف کے لوگ اپنے اراکین کو لینے گئے ،جب واپس لے کر آئے تومسلم لیگ (ن)نے دھاوا بول دیا ۔ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنیکی دوردورتک کوئی سوچ نہیں۔انہوں نے اجلاس 6اپریل ساڑھے گیاہ بجے ہوگا اور اس روز دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ چوہدری سرور سے میرے دیرینہ تعلقات ہیں اس لئے وہ میر ے بھائی ہیں ،وہ جو مرضی کہتے رہیں میں ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔ انہوں نے چوہدری سرور کے بیان کے حوالے سے کہا کہ ہمیں تو اصل بندہ نہیں مل رہا تھا جب اصل بندہ مل گیا تو ہم نے کہا کہ یہ آپ کا کام نہیں ہے ،آپ کو یہ کام نہیں کرنا چاہیے ۔ وزیر اعظم کو مجھ پر احسان کئے ہوئے ابھی 6دن ہوئے ہیں آپ ساڑھے تین سال سے گورنر شپ انجوائے کر رہے تھے او رکیا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کی کوئی سوچ بھی نہیں ہے ،18ویںترامیم کے بعد یہ صوبوں کا اختیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین فارغ ہو گئے ہیں، علیم خان سوسائٹیوں کا کام کریں، ترین صاحب لندن میں آرام کریں ،
چودھری سرورکاکیامستقبل ہے یہ اللہ کوپتاہوگا،ان کورات کوالہام تونہیں ہواکہ ہمارے نمبرزپورے نہیں،6 اپریل کو پورا نقشہ سب کے سامنے ہوگا۔راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر جا کر دیکھ لیںآپ کو مینڈیٹ کا پتہ چل جائے گا،مسلم لیگ (ن) ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتی ہے لیکن یہ بھی کرتے ہیں کہ دوسروں کا مینڈیٹ بغل میں دبا کر بیٹھ جائو تو پھر توسوال اٹھتا ہے پھر جذبات ابھرتے ہیں،آپ کسی پارٹی کا مینڈیٹ دبا کر بیٹھ جائیں گے جب خواتین کو گھیرے میں لے کر بیٹھ جائیں گے تو پھر یہ معاملات تو ہوں گے۔