ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بھیک مانگ کرخطیر رقم جمع کرنے والی غیرملکی بھکارن گرفتار

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ایک غیر ملکی شہریت رکھنے والی خاتون بھکاری کو ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب اس کے پاس ہزاروں سعودی ریال موجود تھے۔ پولیس نے خطیر رقم قبضے میں لینے کے بعد ملزمہ سے تفتیش شروع کردی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھکارن کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے سعودی کرنسی میں خطیر رقم موجود ہے۔سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ سیکیورٹی حکام نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والی ایک جبوتی خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے بھیک مانگ کر بڑی رقم جمع کر رکھی تھی۔وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ خاتون اس کے پاس 132,000 ریال کی رقم پائی گئی تھی، جو اس نے بھیک مانگ کر جمع کی تھی۔ اس کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے ہیں اور اسے مجاز حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ یہ کیس اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ بھکاریوں کو بھیک مانگنے پر بھاری رقم ملتی ہے۔ یہ رحجان عام ہے خاص طور پر رمضان کے مہینے بھکاریوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ کچھ لوگ اس مقدس مہینے میں پیسے کمانے کے لیے اس کا استحصال کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے اور دھوکہ دہی کے طریقوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں جیسے بوڑھوں اور معذوروں کے لیے گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ بچوں کو عوامی مقامات اور دکانوں پر بھیک مانگنے کے لیے بھیجتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…