اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی سلیم صافی نے دعوی کیا ہے کہ پہلےعمران نےسیکورٹی اداروں کوبلیک میل کیاتاکہ وہ انہیں بچائیں،کام نہ بناتومنت ترلہ اورلالچیں دیناشروع کیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ
’’پہلےعمران نےسیکورٹی اداروں کوبلیک میل کیاتاکہ وہ انہیں بچائیں،کام نہ بناتومنت ترلہ اورلالچیں دیناشروع کیں،وہ نیوٹرل رہنےپرمصروف رہےتوحالات ایسےخراب کرنےکی کوشش کی کہ وہ مداخلت پرمجبورہوں لیکن وہ مداخلت کےمعاملےمیں ابلسوٹلی ناٹ کہہ رہےہیں۔انشااللہ سپریم کورٹ جلد بحران کاحل نکال دےگا۔سینئر صحافی نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری سرور کی گواہی آغاز ہے ۔ ابھی ایسے ایسے لوگ عمران خان کے خلاف گواہیاں دیں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ’’چودھری سرور کی گواہی آغاز ہے ۔ ابھی ایسے ایسے لوگ عمران خان کے خلاف گواہیاں دیں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی اور حیران کن گواہیاں زلفی بخاری،فیصل جاوید ، ان کے اے ڈی سی بھائی اور مانیکا خاندان کی ہوں گی۔دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ، اینکر پرسن و صحافی حامد میر نےانکشاف کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے اسمبلی ہال سے باہر نکل کر مجھے فون کیا اور پوچھا کہ کیا عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا ہے ؟ ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے مجھ سے یہ پوچھا تو میں نے انہیں جواب دیا ہاں یہ اعلان وزیراعظم نے کیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ سابق صدر نے مجھے بتایا کہ میں وکلاء کی ٹیم کو کہہ دیا کہ سپریم کورٹ سےرابطہ کریں ، اسپیکر نے جو رولنگ دی وہ غیر آئینی ہے ۔ ہم دونوں کے اعلانات کو چیلنج کریں گے۔
پہلےعمران نےسیکورٹی اداروں کوبلیک میل کیاتاکہ وہ انہیں بچائیں۔کام نہ بناتومنت ترلہ اورلالچیں دیناشروع کیں۔وہ نیوٹرل رہنےپرمصررہےتوحالات ایسےخراب کرنےکی کوشش کی کہ وہ مداخلت پرمجبورہوں لیکن وہ مداخلت کےمعاملےمیں ابلسوٹلی ناٹ کہہ رہےہیں۔انشااللہ سپریم کورٹ جلد بحران کاحل نکال دےگا
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) April 3, 2022