ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آج آئین کو ذبح کر دیا گیا ، حمزہ شہباز غصے میں آگئے

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے احتجاجاً کئی گھنٹے تک پنجاب اسمبلی میں موجود رہے اور پہلا روزہ بھی پنجاب اسمبلی میں افطار کیا ،اپوزیشن اراکین نے پنجاب اسمبلی کی لائٹیں، ائیر کنڈیشنڈ ،لفٹ اور پنکھے بند کرنے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکرسردار دوست محمد مزاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کے بعد

اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اورایوان کے اندر ہی موجود رہے۔ اسمبلی سٹاف کی جانب سے ممبران کے بیٹھنے کیلئے کمر وں سمیت اندرونی احاطے میں مرکزی دروازہ بھی بند کر دیا گیا جسے اراکین اسمبلی کھولنے کی کوشش کرتے رہے ۔ اسمبلی سٹاف کی جانب سے اسمبلی کے ائیر کنڈیشنڈ، پنکھے ،لائٹیں اور لفٹ بھی بند کر دی گئی جس پر اراکین اسمبلی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کسی کی باپ کی ذاتی جاگیر نہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمارانا مشہود، خواجہ عمران نذیر سمیت دیگراراکین اسمبلی نے اسمبلی سٹاف پر شدید برہمی کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر اراکین اسمبلی کی افطاری کیلئے انتظامات کی ہدایات کر دی گئی اور ممبران اسمبلی باہر سے جا کر افطاری کا سامان لے کرآئے ۔ اراکین اسمبلی نے اندھیرے میں بیٹھ کر افطار ی کی ۔ نامزد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ،(ن)لیگ، ترین گروپ، علیم خان گروپ، اسد کھوکھر گروپ سمیت آزاد ممبران بھی اس موقع پر موجود رہے ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور اتحادی ارکان نے دو روز تک پنجاب اسمبلی کے قریب رہنے کا فیصلہ کیا ہے اوراپوزیشن کی خواتین اور مرد ارکان اسمبلی کے لیے علیحدہ علیحدہ رہائش کا انتظام کردیا گیا ۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آئین کے ساتھ کیسے کھیلا جارہا ہے ،عمران خان پہلے کہتا تھا فلاں اپوزیشن رہنما میری بندوق کے نشانے پر ہے ، پھر یورپی یونین کودھمکاتا تھا، پھر کہا دس لاکھ روپے سے گزر کر ووٹ جانا ہوگا لیکن وہاں پر نولاکھ نوے ہزار کم تھے،کبھی جیب سے خط نکالتا اورکبھی ڈالتے ہیں ،کبھی سپر پاورکو ایبلیسوٹی ناٹ کہتے ہیں، چار سال معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا ،نوجوانوںکو دھوکہ دیا ،آئین و قانون کو ذبح کر دیا گیا ،یہ شخص اپنے آپ کوکیا سمجھتاہے ، یہ کہاں سے آیا ہے ،اس کی اناآئین پاکستان سے بڑی ہو گئی ہے ،یہ اپنے آپ کو رسہ گیر سمجھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے شرافت سے اپنی عددی اکثریت ثابت کی ،کتنی ڈھٹائی اوربے شرمی سے سپیکر نے کہا کہ میں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب میں ہمارے دو سو ممبرا ن بیٹھے ،ڈپٹی سپیکر نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے عمل شروع کیا لیکن اسی دوران حکومتی بنچوں پر بیٹھی خواتین کو

اشارہ کیا کیا گیا جو ہمارے اوپر حملہ آور ہو گئیں،ہمارے گریبان پکڑے ،کیمروں میں محفوظ ہے کہ یہاں سے اٹھ کر کوئی نہیں گیا،ڈپٹی سپیکر یہ تماشہ ڈپٹی دیکھ رہے تھے اور سیشن ملتوی کر دیا گیا ،ڈپٹی سپیکر نے اپنی آئینی ذمہ داری کو مذاق بنایا ۔انہوں نے کہا کہ سابق گورنر کی پریس کانفرنس پوری قوم نے سنی ہے اوردودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے دوست ممالک سے دشمنی کر رہا ہے ،پاکستانی قوم سے دشمنی کر رہا ہے ۔ہماری ان ممالک سے اربوں روپے کی تجارت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں لائٹیں ،ائیر کنڈیشنڈ، پنکھے بند کر دئیے گئے ، پانی بند کر دیا گیا ،ہماری خواتین بیہوش ہو گئی، ممبران کو وضو کیلئے پانی دستیاب نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی صاحب میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں کیا یہ آپ کی اخلاقیات ہیں، روزہ دار مائیں بہنیں بیٹھی ہوئی تھیں، ہار جیت عزت سے کریں آپ گنڈاسہ لے کر میدان میں آ گئے ہیں،ہمارے پاس بھی گنڈاسہ ہے لیکن ہم آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ڈپٹی سپیکرقانون کے مطابق کاروروائی چلاتے تو فیصلہ ہو جانا تھا۔عدالت عظمیٰ کو اتوار والے دن از خود نوٹس لینا پڑا، وہاں پر بھی یہ سوال ہوا کیسے پنجاب کے قائد ایوان کے انتخاب کو التواء میں ڈال دیا گیا، سیاسی جماعتیں اور انتظامیہ آئین و قانون کی پابند ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی صاحب عوام کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے آپ کے کھیل تماشے بند نہیں ہو رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…