اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی صدر کو تجویز دے دی، نئے الیکشن کرانے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں اپنی قوم کو کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں۔ آپ نے فیصلہ کرنا ہے اس ملک کا کسی باہر کے ملک نے فیصلہ نہیں کرنا ہے۔ وزیراعظم نے صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، قوم انتخابات کی تیاری کرے، جنہوں نے پیسے لئے ہیں وہ لنگر خانے میں دے دیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد آئین سے منافی قرار دیتے ہوئے رد کر دی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کو ایکس (سابقہ) وزیر اعظم قرار دیدیا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ عمران خان کی قسمت میں اقتدار سے جانا بھی عزت سے نہیں لکھا۔ نہوں نے کہاکہ اصل میں دھرنا ذہنیت کے لوگ آئینی اور جمہوری طریقے سے گھر جانا نہیں جاتے۔ انہوں نے کہاکہ یوم نجات ہے، عوام کو آٹا،چینی، بجلی، گیس، دوائی، کھاد چور وں سے نجات مبارک۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سرپرائز ملنے جا رہا ہے، عمران صاحب اپنے خیالی قلعوں کی دنیا سے سنگلاخ زمینی حقیقتوں میں آجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام آئینی، جمہوری اور پارلیمانی روایات والے پاکستان میں قدم رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ سے آنے والی عمران صاحب کی حکومت آج آئینی وجمہوری عمل سے گھر جارہی ہے،سابقہ وزیراعظم کو آئین اور جمہوریت کے عمل سے گھر جانے کی تیاری ہو چکی ہے۔