اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کارکنوں کو 3 اپریل کو ڈی چوک بلا لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اتوار کی صبح 10 بجےڈی چوک پہنچنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر پی ٹی آئی زاہد کاظمی کا کہنا ہے کہ کارکن تیاریاں شروع کردیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر 3 اپریل کو ووٹنگ ہوگی اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔