جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بابراعظم اورامام الحق نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نے نیا عالمی ریکارڈ بنادیا ہے۔امام الحق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ امام الحق 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر ہیں، ان سے قبل جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 52 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں

جبکہ کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں 9 سنچریاں بنائی تھیں۔اس کے علاوہ امام الحق 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں ان سے قبل ظہیر عباس نے 48 اننگز میں 2166 رنز بنائے تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں دو قومی ریکارڈز بنادئیے۔ بابر اعظم نے آسٹریلیا کی جانب سے دئیے گئے 349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 15ویں سنچری بنائی جس کی خوشی بھی انہوں نے بھرپور انداز میں منائی۔ بابر اعظم اپنی اس سنچری کے ساتھ ایک روزہ فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں، یہ ان کی بطور کپتان چوتھی سنچری ہے۔ان سے قبل سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان اظہر علی تھے، ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے انہوں نے 3 سنچریاں بنائیں یہی نہیں بلکہ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل آسٹریلیا پاکستانی کپتان کا سب سے بڑا اسکور 82 رنز تھا جو عمران خان نے 1990 میں بنایا تھا۔دوسری جانب بابر اعظم اپنی اس سنچری کے بدولت پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ مایہ ناز بلے باز سعید انور کا ہے، انہوں نے 20 مرتبہ سو یا اس سے زائد رنز بنائے۔بابر اعظم کے ساتھ ساتھ محمد یوسف 15 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…