ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

چودھری پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیلئے ایک مضبوط امیدوار ہیں’فیاض الحسن چوہان

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ا ین این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلی کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں،آئین کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے ممبران وزیرِ اعلی کی تعیناتی پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ نہیں دے سکتے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہاکہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ممبران کو سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔ اس موقع پر اسمبلی اراکین کا اپنی سیٹ سے ہاتھ دھونا اندھے کنویں میں چھلانگ لگانے کے مترادف ہو گا۔ علیم خان اور ترین گروپ کا واحد مطالبہ سردار عثمان بزدار کی تبدیلی رہا ہے۔ سردار عثمان بزدار کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی کے تمام گروپس پارٹی ڈسپلن کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سردار عثمان بزدار نے پاکستان اور وزیرِ اعظم عمران خان کی خاطر اپنے عہدے کو قربان کیا۔ سردار عثمان بزدار نے ساڑھے تین سال ہر شعبے میں بے مثال کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے۔ چوہدری پرویز الٰہی بھی اپنے گزشتہ ادوار کی طرح پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں گے۔ اپوزیشن جان لے، پنجاب میں پاکستان تحریکِ انصاف ہی کی حکومت رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…