جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی حکام نے ممتازصحافی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی حکام نے ممتاز صحافی رعنا ایوب کو ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتاز بھارتی صحافی کو امیگریشن حکام نے تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ان کے خلاف جاری نوٹس کی وجہ سے ممبئی ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے روکا ۔

حکام کا کہنا تھا ای ڈی رانا ایوب سے ان کے خلاف درج منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے اور ان کا بیان ریکارڈ کرنا چاہتی ہے ۔ صحافی رعنا ایوب لندن روانگی کیلئے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھیں، لیکن امیگریشن حکام نے انہیں روک دیا اور اس کے فورا بعد ای ڈی کی ٹیم نے ایئرپورٹ پر ہی رانا ایوب سے پوچھ گچھ کی اور انہیں تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا۔ ای ڈی کے مطابق رانا ایوب پرکورونا ریلیف کے عطیات جمع کرنے میں غیرملکی فنڈنگ کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام ہے ۔ ادھر رعنا ایوب نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ” آج بھارتی امیگریشن حکام نے انہیںصحافیوں کو ڈرانے اوردھمکانے کے موضوع پر آئی سی ایف جے میں خطاب کیلئے لندن جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا ہے ”۔انہوںنے کہاکہ اس کے بعد انہیںبھارتی جمہوریت پر جرنلزم فیسٹ سے خطاب کرنے کیلئے اٹلی جانا تھا۔ واشنگٹن میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس نے رانا ایوب کو خواتین صحافیوں کے خلاف آن لائن تشدد پر بحث کے لیے برطانیہ مدعو کیا تھا۔واضح رہے کہ ممتاز بھارتی صحافی رعنا ایوب اکثر خودکو آن لائن ہراساں کیے جانے اور ٹرولز کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دئے جانے کے بارے میں ٹویٹ کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…