اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں وزیراعظم عمران خان نےتقریر کے دوران جیب سے ایک خط نکال کر بتایا تھا کہ انہیں ایک دھمکی آمیز خط موصول ہو اہے جس میں یہ واضح ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک بیرونی سازش کا حصہ ہے۔
اس حوالے سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سینئر صحافی طلعت حسین نے نجی ٹی وی پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ تمام مثبت رپورٹنگ زہریلی رپورٹنگ میں بدل گئی ہے۔ تمام سرکاری طور پر “محب وطن” بنائے گئے خصوصی تجزیہ نگار اور رپورٹرز ایسٹیبلشمنٹ کی ٹھوک کر بی عزتی کر رہے ہیں۔ عالمی سازش کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ۲۰۱۸ کے تجربے کا یہ انجام؟ اتنی محنت اور یہ پھل؟ کیا آغاز تھا۔ کیا اختتام ہے۔دوسری جانب سینئرتجزیہ کار ، اینکر صحافی حامد میر نے کہا ہے ہے کہ عمران خان بہت سرپرائز دے چکے ، دو دن بعد ملتان سے وفاقی وزیر کو سرپرائز ملے گا ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خط پر بہت بحث ہو چکی ہے ہر گزرتے دن کیساتھ نئے ایسے حقائق سامنے آئیں گے کہ وزیراعظم کا کیس کمزور ہو جائے گا بلکہ ان کیخلاف ہی کیس بن جائے ۔ حامد میر کا کہنا تھاکہ فواد چودھری اور دوسرے وفاقی کیلئے سرپرائز ہو گا ان کے اپنے خاندان کے لوگ ان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے ۔
تمام مثبت رپورٹنگ زہریلی رپورٹنگ میں بدل گئی ہے۔ تمام سرکاری طور پر “محب وطن” بنائے گئے خصوصی تجزیہ نگار اور رپورٹرز ایسٹیبلشمنٹ کی ٹھوک کر بی عزتی کر رہے ہیں۔ عالمی سازش کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ۲۰۱۸ کے تجربے کا یہ انجام؟ اتنی محنت اور یہ پھل؟ کیا آغاز تھا۔ کیا اختتام ہے۔
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) March 30, 2022