اسلام آباد (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے بعد ایک اور حکومتی اتحادی جماعت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا۔ ایم کیو ایم نے اپوزیشن کی حمایت کے اعلان کے مطابق اب حکومت کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی متحدہ اپوزیشن سے رابطہ کیا ۔ذرائع کے مطابق جی ڈی ایاورمتحدہ اپوزیشن میں آج رات تک معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن کی حمایت کے بعد حکومت ایوان میں عددی اکثریت کھو چکی ہے۔