اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار کامران خان نے ملکی حالیہ سیاسی بحران پر افواج پاکستان کی لیڈر شپ سے اہم اپیل کر دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران خان نے پیغام میں کہا ہے کہ ’’مسئلہ قومی سلامتی کا ہے ، مسئلہ معیشت سے مسلسل رستے خون کا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام حکومت تقریباً مفلوج ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان لیڈرشپ کی سکت ہے کہ وہ سیاسی جنگ میں سیز فائیر کروائے دونوں فریقین کو جلد نئے الیکشن کے انعقاد کے لئے ایک پیج پر اکٹھا کرے۔
مسئلہ قومی سلامتی کا ہے مسئلہ معشیت سے مسلسل رستے خون کا ہے ایک ماہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظام حکومت تقریباً مفلوج ہے افواج پاکستان لیڈرشپ کی سکت ہے کہ وہ سیاسی جنگ میں سیز فائیر کروائے دونوں فریقین کو جلد نئے الیکشن کے انعقاد کے لئے ایک پیج پر اکٹھا کرے pic.twitter.com/Dc1IhsMftb
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) March 29, 2022