منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کو عثمان بزدار کوہٹانے اورانکے جرائم کی لسٹ شیئر کردی

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کو عثمان بزدار کوہٹانے اورانکے جرائم کی لسٹ شیئر کرتے ہوئے کہاکہ کشتی ڈوبنے کی خبر ملنے کے ساتھ ہی فیاض چوہان بھی بل سے باہر نکل آئے ہیں،ہماری تیاری ہے

یہ نہیں اب آپکو پتہ چل جائے گا،عثمان بزدار ساڑھے تین سال انڈرٹریننگ تھا اس لیے عدم اعتماد لائے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار نے بولنا نہیں کھانا اور کھلانا سیکھا یہی انکا سب سے بڑا جرم ہے۔بنی گالہ اینڈ کمپنی کا سہولت کار بننا عثمان بزدار جرم نمبر دو ہے۔فرح خان کے اشاروں پر اے سی اور ڈی پی او کے تبادلے کرنا عثمان بزدار کا جرم نمبر تین ہے۔شہبازشریف کے خوشحال پنجاب کو کنگال پنجاب بنانا عثمان بزدار کا جرم نمبر چار ہے۔قومی خزانے سے اپنے فیملی کو مہنگی شاپنگ اور نئی گاڑیاں خرید کردینا عثمان بزدار کا جرم نمبر پانچ ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کو سیکرٹریٹ کے نام پر لالی اپ دینا عثمان بزدار کا جرم نمبر چھ ہے۔جنوبی پنجاب کا مختص کردہ بجٹ فراڈ کارڈ پر خرچ کرنا عثمان بزدار کا جرم نمبر سات ہے۔عثمان بزدار کے جرائم کی لسٹ طویل ہے جو گنوائی نہیں جاسکتی۔عمران خان پاکستان کی تاریخ اور عثمان بزدارپنجاب کی تاریخ کے نالائق ترین مہرے ثابت ہوئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…