منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

خط خفیہ دستاویز ہے، ایسے نہیں دکھاسکتے، عسکری قیادت سے شیئر کیا ہے ،شاہ محمودقریشی

datetime 28  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسے میں وزیراعظم نے جوخط دکھایا وہ عسکری قیادت سے شیئرکیاہے۔ وہ ہفتہ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میرا نہیں خیال کہ یہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیراعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، وزیراعظم کیا اورکس سے کہنا چاہتے ہیں وہ ان کی صوابدید ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں خط کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام دیا گیا، یہ خفیہ دستاویز ہے اسے ایسے نہیں دکھاسکتے، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام میں خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔انہوں نے پیشکش کی تھی کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے پریڈ گرائونڈ میں منعقدہ امر بالمعروف جلسے میں کارکنوں سے حلف بھی لیا گیا،تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کارکنوں سے حلف لیا اور تمام کارکنوں نے ہاتھ اٹھا کر حلف اٹھایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیج پر موجود وزیراعظم عمران خان سمیت تمام افراد نے بھی ہاتھ اٹھا کر حلف لیا، حلف یہ تھا ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے فرمان امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر عمل کریں گے، ہم نیکی کو نیکی اور بدی کو بدی کہیں گے، ہم ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور باطل کو رد کریں گے۔

ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے سوا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی عزت نفس، پاکستانیت، خودمختاری اور خود داری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے،ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ہر رنگ، نسل و مذہب کے پاکستانی ہمیشہ سبز ہلالی پرچم تلے یکجا رہیں گے، اللہ تعالی ہمارے ملک کو ترقی و کامرانی عطا فرمائے۔سینیٹر فیصل جاوید کے ساتھ کارکنان الفاظ دہراتے رہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…