اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے منحرف اراکین کو پیغام دیا ہے کہ اگر انھیں حکومت پسند نہیں آ رہی ہے تو وہ استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن لڑیں۔پریڈ گراؤنڈ
میں پی ٹی آئی کے تاریخی جلسے امر بالمعروف سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے منحرف اراکین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا حکومت پسند نہیں آ رہی تو استعفے دو اور دوبارہ الیکشن لڑو۔انھوں نے کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی تو قوم دیکھ لے گی، یہ کہتے ہیں ضمیر جاگ گیا، 25 کروڑ سامنے رکھ کر کہتے ہیں ضمیر جاگ گیا، ن لیگی اور پی پی ایم این ایز کو پتا ہے کہ ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے، ان کے بھی ضمیر جاگ جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری طرف سے جو ووٹ ڈالنے جائے گا انھیں کہتا ہوں قوم انھیں معاف نہیں کریگی، اس لیے ایسا نہ کریں، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بھی نہ کہنا کہ حکومت نے کام نہیں کیا، ترقیاتی کام نہیں کرائے، اور اگر حکومت پسند نہیں آ رہی ہے تو استعفے دو اور دوبارہ الیکشن لڑو۔