جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کے 56سال کی عمر میں 8 ایبس، مداح حیران

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ اپنی رومانوی اداکاری سے تو ہر ایک کو اپنا بنالیتے ہیں لیکن اس بار اپنی تصویر سے مداحوں کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی 8 ایبس کی تصویر شیئر کی ، جسے دیکھنے والوں کو یقین نہیں آیا کہ 56 سال کی

عمر میں کنگ خان اتنے فٹ ہیں؟انسٹاگرام پر شاہ رخ خان نے اپنی تازہ تصویر شیئر کی، جس میں وہ 8 ایبس کے ساتھ سپر فٹ دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیشن میں لکھا ہے کہ ‘شاہ رخ اگر تھوڑا رک بھی گیا تو پٹھان کو کیسے روکو گے۔ ایپس اور ایبس سب بنا ڈالوں گا۔شارہ رخ خان نے ہفتے کی دوپہر کو ایک انوکھا کام کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی، جو فلم ‘پٹھان’ کے سیٹ پر کھینچی گئی، جس کے بعد مداحوں نے ان کا خوبصورت انداز دیکھ لیا۔تصویر میں کنگ خان بغیر شرٹ کے دونوں ہاتھوں سے رسی کو تھامے ہوئے ہیں، جس میں ان میں کی جسامت اور 8 ایبس واضح ہیں۔شاہ رخ خان کی یہ تصویر دیکھ کر مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹ سیکشن میں دل اور آگ کے ایموجی کے ساتھ اپنے تبصرے شیئر کیے۔ایک مداح نے تبصرے میں کہا کہ وہ 56سال کی عمر میں اتنے فٹ کیسے نظر آتے ہیں؟ دوسرے نے کہا کہ کیا 56 سال؟ میرا دل اس کے لیے اتنا مضبوط نہیں۔فلم اگلے برس جنوری میں ریلیز کی جائے گی لیکن کئی مداحوں نے تصویر دیکھنے کے بعد کہا کہ وہ پٹھان میں شاہ رخ کا نیا انداز دیکھنے کے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتے۔شاہ رخ خان ان دنوں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں اسپین میں موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…