جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

رمضان المبارک سے پہلے عوام کیلئے حکومت کا بڑا تحفہ

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثما ن بزدار نے رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 8ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دیدی، رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 100 روپے کم نرخ پر دستیاب ہوگا،

حکومت پنجاب عوام کو رمضان پیکیج کے تحت سستے آٹے کی فراہمی پر تقریبا 4 ارب روپے کی سبسڈی دے گی، رمضان بازاروں میں چینی مارکیٹ سے 10 روپے فی کلو کم نرخ پر فراہم کی جائے گی، رمضان بازاروں میں 13 اشیائے خور و نوش 2021 کے ریٹ پر ملیں گی- عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں چکن فی کلو 10 روپے کم اور انڈے فی درجن 5 روپے کم نرخ پر دستیاب ہوں گے- پنجاب بھر میں 317 رمضان بازار قائم کئے جارہے ہیں۔ رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپ قائم ہوں گی جہاں معیاری سبزیاں اور پھل مارکیٹ سے سستے داموں دستیاب ہوں گے- عثمان بزدار نے واضح کیا کہ رمضان پیکیج کے ذریعے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملے گا۔ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے لئے صوبائی وزرا کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی- وزیراعلی نے رمضان پیکیج پر عملدرآمد کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…