جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے 10لاکھ لوگوں کے لیے 5ہزار کرسیاں لگوائی ہیں ، خورشید شاہ

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران 5 ہزارکرسیاں لگواکر 10 لاکھ افراد سے خطاب کرنا چاہتا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان پانچ ہزارکرسیاں لگواکر

دس لاکھ افرادسے خطاب کرناچاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پانچ ہزارکرسیاں لگاکردس لاکھ افراداکھٹے کرنے کے جھوٹے دعوے کررہا ہے۔پی پی رہنما نے کہاکہ جوبھی جاکرجلسے کے انتظامات دیکھناچاہتا ہیتو گاڑی اورپیٹرول میں دوں گا جا کرتسلی کرلے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان کیا گیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے 10 لاکھ افراد لانے کا ٹاسک دیا ہے۔دوسری جانب تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ہمارے جلسے میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے۔تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج رات ہی لوگوں کا جوش و خروش قابلِ ستائش ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ یہ وہ جزبہ ہے جو پاکستان بنانے کی تحریک میں قائد اعظم کے ساتھ تھا اور آج پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ جلسے کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہو گا اور اس جلسے میں عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…