جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

جلسے سے قبل وزیراعظم عمران خان کو بڑا جھٹکا

datetime 27  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد شاہ زین بگٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی،

ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد بلاول کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات بہتر کرنے اور امن بحال کرنے کا مینڈیٹ ملا تھا لیکن حکومت کچھ ڈلیور نہ کر سکی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ زین بگٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے درمیان اتوار کو ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر چاکر بگٹی اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مدنی بلوچ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی، فیصل کریم کنڈی، شازیہ مری اور احسان اللہ مزاری موجود تھے ۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین، راو اجمل اور ملک رشید احمد بھی شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…