اداکاری چھوڑنے کیلئے دعائیں مانگتا تھا ، نعمان اعجاز کا انکشاف

26  مارچ‬‮  2022

کراچی (این این آئی) سینئر اداکار نعمان اعجاز کا اپنے پیشے سے متعلق کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ اداکاری چھوڑنے کیلئے دعائیں مانگا کرتے تھے۔اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے حال ہی میں ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق نت نئی دلچسپ باتیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

نعمان اعجاز نے بتایا کہ کہ ‘وہ اپنا کام بڑے مذہبی طریقے سے کرتے ہیں، وہ ہمیشہ با وضو ہو کر اپنے کردار ادا کرتے ہیں اسی لیے کام میں ایمانداری خود ہی آ جاتی ہے، یہ اْن کے رب کا بڑا کرم ہے۔’انہوں نے کہا کہ ‘اْن کا کام کرنے کا انداز بڑا سخت ہے، انہوں نے کبھی اپنے بیٹے زاویار کو اداکاری سکھانے کی کوشش نہیں کی، اْن کی ٹیکنیکس اور انداز بہت الگ ہے، وہ کرداروں کو اپنے اوپر حاوی کر بیٹھتے ہیں۔’نعمان اعجاز نے کہا کہ ‘وہ کبھی بھی میک اپ نہیں کرتے، انہوں نے کبھی چہرے پر کوئی فلر نہیں کروایا ہے نہ ہی کوئی کریم لگائی ہے’۔نعمان اعجاز نے کہا کہ ‘آج سے 15 سے 16 سال اگر پیچھے کی بات کی جائے تو اْن پر ایک ایسا وقت آیا تھا کہ وہ جائے نماز پر کھڑے ہو کر باقاعدہ دعا مانگا کرتے تھے کہ اللہ مجھے اس کام سے نکال لے، بڑی دعائیں کی اور کافی سال تک یہ دعائیں کیں، اْنہیں لگتا تھا کہ اْن کے رب کو یہ کام اچھا نہیں لگتا’۔انہوں نے کہا کہ ‘پھر اْن کی ایک اللہ والے انسان سے بات ہوئی جنہوں نے اْن سے کہا کہ تم کون ہوتے ہو ایسا سوچنے والے، ہو سکتا ہے کہ اس پیشے کے ذریعے تم اللہ کے بندوں تک کوئی اچھا پیغام پہنچا سکو جو یہ پیشہ چھوڑ کر نہیں پہنچایا جا سکتا ہے’۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…