اسلام آباد میں دو تین دن رہیں گے ، حکومت دھمکی دیگی تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ،مولانا فضل الرحمن کا بڑا اعلان

26  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دو تین دن رہیں گے ، حکومت دھمکی دے گی تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ، ہم حدود میں ہیں آپ بھی حدود میں رہیں ،تمام اتحادیوں سے معاملات طے ہوچکے ہیں۔

ایم کیو ایم کو وزرات نے کوئی پیشکش نہیں کی ،پی پی سے بلدیاتی بل میں معاملات چاہتی ہے جسے مان لیاگیا ہے،عمران خان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے، وہ آخری سہارے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ،کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویومیں مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ ہمارے لوگ ہفتہ کو اسلام آباد پہنچیں گے اور دو تین دن رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت دھمکی دے گی تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہم بھی حدود میں ہیں،آپ بھی حدود میں رہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ حلیفوں سے بات کی جائے ،(ق لیگ کی گفتگو (ن )لیگ سے ہورہی ہے وہ آپس میں معاملات طے کررہے ہیں ،تمام اتحادیوں سے معاملات طے ہوچکے ہیں،ایم کیو ایم  نے وزرات کی کوئی پیشکش نہیں کی البتہ پی پی سے بلدیاتی بل میں معاملات چاہتی ہے جسے مان لیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے، وہ آخری سہارے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ،کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جو چیزیں طے کرنی ہے وہ عدم اعتماد کے بعد ہوں گی، دھاندلی ہوئی مینڈیٹ چرایا گیا تھا اسلئے چاہتے ہیں دوبارہ انتخابات ہو۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…