جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان جلسے میں سرپرائز شو کریں گے اپوزیشن کو 28 مارچ کو بھی سرپرائز ملے گا‘ بابر اعوان کا دعویٰ

datetime 26  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو 27 مارچ کے جلسے کے بعد بھی سرپرائز ملے گا،ہمارے پاس سرپرائز بھی ہیں اور کارڈ بھی ہیں، وزیراعظم عمران خان جلسے میں سرپرائز شو کریں گے

، اپوزیشن کو 28 مارچ کو بھی سرپرائز ملے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنا اپوزیشن کا کام ہے، حکومت کی جانب سے کوئی غیر جمہوری کام نہیں کیا جائے گا ہم آئین و قانون کے مطابق ہائوس چلا کر ان کو شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں رولز کے مطابق سب کو بولنے دیا جائے گا، اسپیکر اسمبلی میں کوئی غیرجمہوری کام نہیں کریں گے اور نہ کرنے دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف بتائیں عدم اعتماد پیش کریں گے یا پھر دوائی کا بہانہ کریں گے، ہمارے 172 نمبرز پورے ہیں اتحادی ساتھ ہیں ہمیں چھوڑ کر نہیں گئے۔بابر اعوان نے کہا کہ ایک جتھہ اور گروہ شاہراہیں بند کرنے کی کوشش کرچکا ہے، عدالت کا ہی حکم تھا کہ شاہراہیں بند نہیں کی جائیں گی، شاہراہ سری نگر بند کرنے کی کوشش توہین عدالت ہے، کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…